مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بمشکل 20 کلومیٹر دور بلكھريا حلقہ
میں کھلے میں رفع حاجت کے لئے گئی ایک بچی سے دو نوجوانوں کے ذریعہ اسکول
کے احاطے میں اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بلكھريا پولیس ذرائع نے يواین آئی کو بتایا کہ ہری پور گاؤں کی
رہائشی 14
سالہ بچی بدھ کی رات تقریبا نو بجے گھر سے باہر کھلے میں رفع حاجت کے لئے
گئی تھی۔اسی دوران اسی کے سماج کے دو نوجوان جگدیش بنجارہ (25)اور گلاب بنجارہ
(29)نے اندھیرے اور شدید سردی کے سونےپن کا فائدہ اٹھا کر بچی کو اٹھا لے
گئے اور وہاں اس کی اجتماعی آبروریزی کردی۔